Friday January 24, 2025

کرینہ کپور کے والد کورونا میں مبتلا، ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

ممبئی : بالی ووڈ کے سب سے بڑے فلمی گھرانے کپور خاندان کے اہم رکن رندھیر کپور بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 74 سالہ رندھیر کپور کو گزشتہ رات ممبئی کے کوکیلا بین امبانی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال کے سی ای او کے مطابق رندھیر کپور کو کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔ خیال رہے کہ رندھیر کپور اداکارہ کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کے والد ہیں۔ رندھیر کپور کے دو بھائی کچھ عرصہ قبل ہی دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ رندھیر کے بھائی رشی کپور کا گزشتہ برس کینسر کی وجہ سے جبکہ راجیو کپور کا رواں سال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوا تھا۔

FOLLOW US