Friday October 11, 2024

ایپل کمپنی نے نئی آئی فون 15 سیریز متعارف کروا دی آئی فون 15 کی قیمت کياھوگی جانئے

کیلیفورنیا : ایپل کمپنی نے نئی آئی فون 15 سیریز متعارف کروا دی، آئی فون 15 سیریز کے 4 موبائل فونز مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے، نئی ایپل واچ سیریز بھی متعارف کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون نے اپنی نئی موبائل اور واچ سیریز متعارف کروا دی ہے۔ امریکی شہر کیلیفورنیا میں منعقدہ تقریب کے دوران ایپل کمپنی نے آئی فون 15 سیریز کے 4 موبائل فون متعارف کروائے۔ ایپل کی جانب سے آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس متعارف کروائے گئے ہیں۔

جبکہ ایپل واچ سیریز کے تحت ایپل واچ سیریز 9 اور ایپل واچ الٹرا 2 متعارف کروائی گئی ہیں۔ ایپل کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالر (2 لاکھ 40 ہزار 499 پاکستانی روپے)، آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 ڈالر (2 لاکھ 70 ہزار 599 پاکستانی روپے) اور آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالر (3 لاکھ 699 پاکستانی روپے) ہو گی۔ جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز (3 لاکھ 60 ہزار 899 پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔ ایپل واچ سیریز 9 کی قیمت 399 ڈالرز (1 لاکھ 20 ہزار 099 پاکستانی روپے) اور ایپل واچ الٹرا 2 کی قیمت 799 ڈالرز (2 لاکھ 40 ہزار 499 پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایپل آئی فون 15 سیریز کے موبائل فونز 95 فیصد ٹائٹینیم سے بنے ہیں۔ آئی فون 15 سیریز کے فونز سیاہ، نیلے، سبز، پیلے اور گلابی رنگ میں دستیاب ہوں گے اور ان کی سکرین برائٹنس پچھلے فونز سے زیادہ ہوگی۔

ایپل کے نئے فونز اور ایئر پووڈز میں “سی ٹائپ” چارجنگ پورٹ شامل کی گئی ہے۔ آئی فون 15 سیریز کے چاروں ماڈلز میں 48 میگا پکسل کیمرا ہے اور ان میں کسی بھی مشکل کی صورت میں سیٹلائٹ کے ذریعے مدد حاصل کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ بتایا گیا ہے نئے اعلان کردہ آئی فون موبائل فونز 22 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے، جبکہ پری آرڈرز 15 ستمبر سے ممکن ہوں گے۔

FOLLOW US