Sunday May 5, 2024

گاڑی کے ٹائرجلد خراب ہونے کی چند اہم وجہ جو آپ نہیں جانتے

دیکھا گیا ہے کہ گاڑی کے ٹائرجلد خراب ہوجاتے ہیں اور اگروجہ جاننے کی کوشش کی جائے معلوم ہوتا ہے کہ چند ایسی غلطیاں ہیں جو آپ غیر دانستہ طور پر کر بیٹھتے ہیں اور وہی ٹائرکو خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ گاڑی رکھنا اور اس کی مینٹیننس کا خیال رکھنا نہ صرف محنت طلب کام ہے بلکہ اس کے لئے پیسہ اور وقت دونوں درکار ہیں۔ لوگوں کی اکثریت گاڑی کے ٹائروں کی دیکھ بھال پر کافی توجہ دیتی ہیں اور بروقت تبدیل بھی کرتی رہتی ہے۔

تاہم ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے جو گاڑی کے اس اہم ترین حصے کو نظر انداز کر دیتے ہیں اوراس پر پیسہ نہیں لگاتے نتیجے میں ٹائر کے ساتھ گاڑی کی کارکردگی بھی متاثر ہونے لگتی ہے۔
ٹائر گاڑی کا وہ حصہ ہیں جو سڑک سے جڑا رہتا ہے اور اسی کی بدولت آپ کا سفر آسانی سے طے پاتا ہے، اسی لئے یہاں پر چند ایسے مفید مشورے دیئے جارہی ہیں جو گاڑی کے ٹائروں کو طویل عرصے کے لئے کار آمد رکھنے میں مدد فراہم کرے گے۔ اب تمام گاڑی رکھنے والے حضرات یہ سوچ رہیں ہوں گے کہ ٹائرو کو کس طرح زیادہ عرصہ تک کار آمد رکھا جاسکتا، اس کے لئے آپ کو اپنی پوری توجہ ان پر دینی ہوگی کیونکہ ٹائر جتنی بہتر حالت میں ہوں گے اتنی ہی اچھی اور زیادہ سروس دے گے۔

ٹائروں کی جگہ تبدیل کریں
سننے میں یہ بات کچھ عجییب سی لگتی ہے لیکن حقیقت میں اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایکسل جوگاڑی کے پہیوں کا گھماتا ہے، وہاں کےٹائرزیادہ استعمال کی وجہ سے جلد خراب ہوجاتے ہیں، اسی لئے ان ٹائروں کی جگہ تبدیل کرتے رہنا چاہئے یعنی اگلے ٹائروں کو پچھلے حصے میں اور پچھلے ٹائروں کو اگلے حصے میں لگاتے رہیں۔ اس سے یہ طویل عرصے تک کار آمد رہیں گے۔

پہیوں کو سیدھا رکھیں
ان کووقتاً فوقتاً سیدھ میں لانے سے، وہ سڑک سے جڑے اور یکساں رہتے ہیں۔ایسا کرنے سے آپ کو سسپنشن میں خرابی کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوتی رہتی ہے، در حقیقت یہ گاڑی کے ٹائروں کے ساتھ سسپنشن پر بھی نظر رکھنے ایک بہترین طریقہ ہے۔

ٹائر میں ہوا کا دباؤ
ٹائروں میں ہوا بھری ہوتی ہے اسی لئے نہیں چیک کرتے رہیں اور کم ہونے کی صورت میں فوراً بھر لیں۔ نئی اور جدید گاڑیوں میں ٹائرپریشر مانیٹرنگ سسٹم کے موجود ہوتا ہے اور ٹائر میں ہوا کی کمی ڈرائیورکو ڈسپلے پرنظر آجاتی ہے جبکہ عام گاڑی میں یہ کام آپ کو خود انجام دینا ہوتا ہے۔ اگر ان میں ہوا کا دباؤ کم یا زیادہ ہو توایسی صورت میں یہ سڑک پر صحیح طرح سے نہیں دوڑ سکے گی اور ٹائر جلدی خراب ہو جائیں گے۔

سسپنشن بھی چیک کریں
اس کا ٹائروں سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اور اگر سسپنشن کا کوئی بھی حصہ خراب ہوتو اس کا اثر بھی ٹائر پرپڑتا ہے۔ اس لئے سسپنشن کوچیک کرتے رہیں تاکہ ٹائر زیادہ دیر تک چل سکیں۔

تیزرفتار میں بریک نہ لگائیں
گاڑی کی رفتار تیز کرنے یا روکنے کے لئے آپ پیڈل کو زور سے دباتے ہیں، اس سے تیز رفتاری کے دوران ٹائر پھٹ جاتے ہیں اور اچانک بریک بھی ٹائروں کو متاثر کرتا ہے، اسی لئے ٹائروں کو زیادہ عرصے تک چلانے کے لئے ان عادات سے گریز کریں

FOLLOW US