Friday April 19, 2024

موبائل صارفین کیلئے بُری خبر،کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور: سیلولر کمپنیوں نے اپنے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق تمام موبائل کالز اور ڈیٹا کی قیمتوں اضافہ کیا گیا ہے، جنوری 2022ءمیں پیش کیے گئے منی بجٹ کے بعد دوسری بار اپنی سروسز کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ دکانداروں اور ریٹیلرز کا کہناہے کہ سیلولر کمپنیوں نے اضافے کے بعد نئے چارجز کی کٹوتی شروع بھی کر دی ہے۔

’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘ ملک ریاض اور آصف علی زرداری کی مبینہ آڈیو کال لیک

دکانداروں اور ریٹیلرز نے بتایا ہے کہ کمپنیوں نے سپر لوڈ 50روپے سے 100روپے کر دیا ہے۔ مختلف ڈیٹا پیکجز کی قیمت میں 10سے 25روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ماہانہ کال پیکجز کے نرخوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ کال پیکجز کی قیمت 40 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہیں جبکہ ہفتہ وار ’آل اِن ون‘ پیکجز کی قیمت میں 10سے 20روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں 32 ہزار شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں کوئی بے نظیر بھٹو کا دو چیزوں میں مقابلہ نہیں کرسکتا

FOLLOW US