Thursday April 18, 2024

کیا آپ واٹس ایپ کے اس خفیہ فیچر سے واقف ہیں؟

واٹس ایپ دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی سب سے بڑی اور مقبول ترین ایپ ہے تاہم اس کے کچھ فیچرز سے صارفین اب بھی لاعلم ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے گاہے بگاہے ایسے فیچر متعارف کروائے جاتے ہیں جو صارفین کو سہولت فراہم کرتے ہیں، اس ایپ میں ایک ایسا شاندار خفیہ فیچر بھی ہے جس سے شاید صارفین تاحال لاعلم ہوں۔

پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی میزبانی لاہور کے حوالے کردی

یہ خفیہ فیچر درحقیقت فونٹ کا سائز بدلنے کا ہے جو کافی عرصے سے واٹس ایپ میں موجود ہے مگر بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔ اس فیچر کے لیے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں، ایپ کے اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور سیٹنگز پر جائیں۔ سیٹنگز میں چیٹ کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں موجود سیٹنگز میں فونٹ سائز کا انتخاب کریں۔ ایسا کرنے پر اسمال، میڈیم اور لارج کے 3 آپشنز نظر آئیں گے جس میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

تحریک انصاف کے بانی رہنما نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

علاوہ ازیں واٹس ایپ میں روایتی فونٹ کو مونو اسپیس یا ٹائپ رائٹر فونٹ سے بھی بدلا جاسکتا ہے، یہ فونٹ تحریر کو زیادہ خوبصورت بناتا ہے اور اس کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت بھی نہیں۔ بس واٹس ایپ پر اپنے میسج کے آگے اور پیچھے 3 بار یہ سمبل “`استعمال کریں۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو آئٹم سانگ کی آفر

بابر اعظم کی آسٹریلیا کیخلاف اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل

FOLLOW US