اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے لیس کرنے کی خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ گزشتہ سال وفاقی حکومت کی طرف سے منظور کی جانے والی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم ماس ٹرانزٹ کو الیکٹرک وہیکلز پر منتقل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ حماد اظہر ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ”بی وائی ڈی، جو دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک بس مینوفیکچرر ہے، نے سیفائر گروپ کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔“ سٹار اپ پاکستان کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال 22دسمبر کو پاکستان کی پہلی الیکٹرک وہیکلز پالیسی کی منظوری دی تھی۔ اس پالیسی کے تحت پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ یونٹس لگائے جائیں گے اور الیکٹرک موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔
سینئر اینکر جاوید چوہدری کا بیٹا 3 دوستوں سمیت شراب کے نشے میں دھت ہو کر سرکاری کالج میں گھس گیا
نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آگئیں، دیکھ کر دل دہل جائے
محمد حفیظ کی 18 سالہ کیریئر اور 13 ہزار سے زائد گیندوں کے بعد پہلی نوبال یادگار بن گئی