Friday April 26, 2024

آئی فون 13 میں کون کونسے فیچرز ہونگے؟ اہم معلومات سامنے آگئیں

اسلام آباد: موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی ایپل رواں ماہ اپنا نیا ماڈل متعارف کروانے جارہی ہے۔ ایپل کی 14 ستمبر کو ورچوئل تقریب ہوگی، جس میں نئے آئی فونز متعارف ہوں گے۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق نیا آئی فون اسٹوریج کا مسئلہ حل کردیگا۔آئی فون 13 پرو اور پرو میکس میں 128، 256 اور نئے 512 جی بی آپشن کے ساتھ ایک ٹیرا بائٹس (ایک ہزار 24 جی بی) تک کی اسٹوریج کا آپشن دیا جارہا ہے۔ بیس ماڈل آئی فون 13 اور 13 منی میں اسٹوریج 128 جی بی سے شروع ہوگی، آئی فون 12 کے انہی ماڈلز میں اسٹوریج 64 جی بی سے شروع ہوتی تھی۔ آئی فون 13 کے اپنے پیشرو کی طرح چار ماڈل یعنی آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس ہوں گے۔

حکومت ہمارا معاشی قتل بند کرے، 15 ستمبر تک ٹرانسپورٹ بحال نہ کی گئی تو ملک بھر کی سڑکوں کو بلاک کردیں گے،ٹرانسپورٹ مالکان کی دھمکی

نئے فونز میں کیمرے کی پرفارمنس مزید بہتر ہوگی اور اس میں ویڈیو پورٹریٹ موڈ، آسٹرو فوٹوگرافی موڈ، مزید بہتر الٹرا وائڈ لینز اور ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے عمدہ آپٹیکل زوم میسر ہوگا۔نئے آئی فونز میں ’آلویز آن ڈسپلے‘ آئے گا، جس کے بعد فون کی لاک اسکرین پر وقت اور دوسرے سسٹم اشاریے ہر وقت دکھائی دیں گے۔پاکستان کا ایک آن لائن اسٹور سوا 3 لاکھ روپے کی قمیت میں پرو میکس ماڈل پری آرڈر کا آپشن دے رہا ہے۔

18ستمبر سے ہی ملک میں سردی شروع ہوجائے گی کیونکہ بارشوں کا نیا سلسلہ اب رکنے والا ہرگز نہیںمحکمہ موسمیات نے انتہائی اہم پیشگوئی کر ڈالی

کیا ٹی 20ورلڈ کپ کے سکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت سفارش پر تھی ؟ معین خان نے خاموشی توڑ دی

FOLLOW US