پاکستان میں جدید ترین 5 جی کال کا تجربہ کامیاب ہوگیا، ملک میں جلد 5 جی سروس کے آغاز کا اعلان

       

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں جدید ترین فائیو جی کال کا آغازہوگیا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے زونگ کی پہلی فائیو جی وڈیو کال کا کامیاب تجربہ کیا،دنیا کے تیز ترین نیٹ ورک فائیو جی کی آزمائش کا مرحلہ آسانی سے طے کرلیا گیا، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے زونگ نیٹ ورک کے ذریعے اسلام آباد سے بیجنگ کال کی،پہلی بین الاقوامی فائیو جی وڈیو کال میں ہزاروں میل دوری کے باوجود بہترین وڈیو اور صاف آواز کا مشاہدہ کیا گیا،فائیو جی نیٹ ورک کے تحت آزمائشی کال کی خصوصی تقریب زونگ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد کی گئی،

آزمائشی فائیو جی کال کا اعزاز سب سے پہلے زونگ نیٹ ورک کو حاصل ہوا ہے ،فائیو جی نیٹ ورک میں تیز ترین ڈیٹا بینڈوتھ استعمال ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق میرے لیئے نہایت فخر و اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے ملک میں ایسی سروس کے آزمائشی مرحلے کا گواہ بن رہا ہو،فائیو جی کی آمد میرے وطن اور ہم وطنوں کیلئے ٹیکنالوجی کا ایک اہم ترین سنگ میل ثابت ہوسکے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حالیہ دو برسوں میں پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 81 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ براڈ بینڈ سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی 42 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے،وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کی ڈیجیٹل پاکستان کیلئے کی جانے والی تمام کوششیں اپنے دٴْرست راستے پر ہیں، پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کیلئے تمام امور آخری مراحل میں ہیں اور جلد ہی اس کی نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم ٹیکنالوجی کی جدت سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے ساتھ دور دراز علاقوں تک نیٹ ورکنگ توسیع کیلئے ب مصروف ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عوام مطمئن رہیں اگر ان کے علاقے میں نیٹ ورکنگ کا کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ ہم سے مخفی نہیں، فائیو جی کال میں زونگ کی پٴْشت پر چائینہ موبائل کمیونیکشنز کمپنی کی بھرپور معاونت شامل ہے،کمپنی چین کے 50 شہروں میں ایک لاکھ 88 ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکشن کمپنی کا اعزاز رکھتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید
تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ۔۔پاک فوج کا منہ توڑ جواب،فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنادیا
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا

سپورٹس
لنکا پریمئیر لیگ , شاہد آفریدی چھاگئے، چھکوں چوکوں کی بارش، 23 گیندوں پر اتنے رنز بنادیے کہ یقین نہ آئے
نیوزی لینڈ، ناخوش کرکٹرز نے قرنطینہ کو جیل کی قید سے تشبیہ دے ڈالی ، 6مثبت ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو باکس میں کھانا دیا جانے لگا
دنیا کے سپر سٹار فٹ بالر میرا ڈونا کی لاش کو3دن تک کہاں رکھاجائے گا،لیجنڈ فٹبالرکے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبرآگئی
پاکستان ٹیم کا دورئہ نیوزی لینڈ خطرے میں پڑ گیا اب اگر کسی کھلاڑی یا آفیشل نے کوویڈ پالیسی کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو وطن واپس بھیج دیا جائیگا:نیوزی لینڈ حکومت
پاکستانی ٹیم کے 6کھلاڑیوںکاکوروناٹیسٹ مثبت آتےہی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کیافیصلہ کردیا؟
ارجنٹینا کے عظیم سابق فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy