پاکستان بیٹری بسیں تیار کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک، خوشخبری سنا دی گئی


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان جلد بیٹری بسیں تیار کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہو گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی نشاندہی کی 2 ہزار روپے میں سستی کٹ تیار کی ہے۔ کامسیٹس نے جلی ہوئی جلد کے تبادلے کیلئے مصنوعی جلد تیارکرلی جسے جلد کمرشل کریں گے۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستان کی خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین نے تمام شعبوں میں ملکی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردارادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ

آج کے اقدام سے بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں اپنا تجربہ منتقل کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس اقدام سے برطانیہ میں 200 سے زائد سائنسدانوں اور ماہرین کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ امریکہ اور یورپ کیساتھ بھی ایسے ہی گروپس قائم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد 70 برطانوی سائنسدان پاکستان آئے ہیں جو تین اہم امور پر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 500 سے زائد تحقیق و ترقی کے ادارے کام کر رہے ہیں تاہم باہمی ربط نہیں، اب وظائف انہیں دیے جائیں گے جو اندرون ملک اشیا تیار کریں۔اس قسم کے وظائف کی فراہمی سے اشیا درآمد نہیں کرنی پڑیں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دو ارب ڈالرز کی صرف دالیں درآمد کیں، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy