Friday February 14, 2025

PSLکی پہلی سنچری بن گئی،،شاندار کارنامہ کس نے کر ڈالا؟؟کتنی گیندیں کھیلیں؟؟چھکے اور چوکے کتنے لگائے۔۔قابل فخر کارکردگی

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کی پہلی سنچری بن گئی ۔ کامران اکمل مسلسل دوسرے میچ میں چھا گئے ۔ایسی تہلکہ خیز بلے بازی کہ بائولروں کے چھکے ہی چھڑا ڈالے ۔ تفصیلات کے مطابق کامران اکمل پی ایس ایل میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے 61 گیندوں پر 11 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 107 رنز کی اننگ کھیلی اور ناقابل شکست رہے ۔ ان کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ ان کی پرفارمنس کی بدولت پشاور زلمی کی ٹیم پلے آف رائونڈ میں

پہنچ گئی ۔ انھوںنے اپنی سنچری کا کریڈٹ محمد حفیظ کو دے دیا۔ جنھوںنے 74کے انفرادی سکور تک پہنچنے پر ہی انھیں کہہ ڈالا کہ آج سنچری بنانا۔