سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان : بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔۔۔ سن کر ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کا دل خوش ہو جائے گا


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے ایک بار پھر سے کھلنے کے لیے تیار ہیں۔دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کااعلان 14 نومبرکو ہونے کا امکان ہے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اگلے ماہ کھیلی جائے گی اور ‏دورہ پاکستان کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، سری لنکا کرکٹ ٹیم کااعلان 14 نومبرکو ہونے کا امکان ہےاور ‏پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں سینئر کھلاڑی بھی شامل ہوں گے ۔ سری لنکا میڈیا کامزید کہنا تھا کہ دیمتھ کرونا رتنے ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت کریں گےجبکہ سیریز کی تیاری کے لیے سری لنکا ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے شروع ہو گا۔یا درہے کہ ‏دیمتھ کرونا رتنے پاکستان کا دورہ کرنے والی ون ڈے ٹیم سے دستبردار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا با ضابطہ اعلان ہونا باقی ہے، پی سی بی نے دو ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیدول سری لنکا کرکٹ کو بھجوایا ہوا ہے جس کے مطابق پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔ شائقين کرکٹ کيلئے اچھی خبر آگئی، 10 سال بعد پاکستان ميں ٹيسٹ کرکٹ کے دروازے کھلنے کے قريب ہیں، سری لنکا پاکستان ميں کھيلنے کيلئے تيار ہوگيا۔ پاکستان کا دورہ کرنیوالا سیکيورٹی وفد حفاظتی انتظامات سے مطمئن ہوگیا اور رپورٹ سری لنکن بورڈ کو دے دی، پاکستان اور سری لنکا کے درميان 2 ٹيسٹ ميچز کی سيريز اکتوبر ميں شيڈول ہے، سری لنکا کی ٹيم صرف ايک ميچ لاہور ميں کھیلے گی۔ سری لنکن بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے متعلق باقاعدہ اعلان سے پہلے پلیئرز کو اعتماد میں لے گا۔ لاہور میں مارچ 2009ء ميں سری لنکن ٹيم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند ہيں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! بھارت کے ہوش اڑ گئے، خود آرمی چیف نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھر لی
بریکنگ نیوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات
بھارتی فوج کی رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان زخمی
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں

سپورٹس
قومی کرکٹ کیلئے شاندار خبر کونسی بڑی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچ رہی ہے؟ اعلان ہو گیا
نعیم الحق کے بعد اہم ترین حکومتی عہدیدارقومی ٹیم کی کارکردگی پھٹ پڑی، کیا کچھ کہہ دیا؟ جانیے
ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر رائے قائم کرنا درست نہیں، وقار یونس
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کرکٹ بورڈ کا حیران کن ردعمل، عوام کو صبر کی تلقین کردی
ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ لگنے لگے کھلاڑیوں کو کیسے رکھا جاتا ہے ،سابق پی ایس ایل کوچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
پی ایس ایل کے حوالے سے سب سے بڑی خبر، شعیب ملک کی ملتان سلطانز کی ٹیم سے چھٹی، اب کس ٹیم کا حصہ بنیں گے

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy