”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر آگئی


کینبرا (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے محمد عامر اور وہاب ریاض مزید محنت کریں کیونکہ ان سے سب کو میچ وننگ کارکردگی کی توقع ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر محمد عامر شروع میں وکٹ لیں اور پھر آخری اوورز میں وہاب ریاض کا زبردست سپیل ٹیم کو میچ میں کامیابی دلاسکتا ہے، ورلڈ ٹی 20 سے پہلے ہمیں بنگلہ دیش، انگلینڈ اور دوسری ٹیموں کے ساتھ کھیلنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس خود کو مضبوط اور میچ ونر بنانے کا بہترین وقت ہے،

ان دونوں سینئرز کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا تاکہ وہ دوبارہ سے میچ ونز کھیل پیش کرسکیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ لائن ہمارا پلس پوائنٹ ہے، پاکستان ٹیم دونوں میچ جیتنے کی اہلیت رکھتا ہے، اظہر علی، اسدشفیق کے ساتھ بابراعظم اور افتخار احمد کافی اچھی فارم ہیں، اگر 400 سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب رہے تو میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ ہماری باﺅلنگ لائن میں یاسر شاہ جیسے باﺅلر کے ساتھ نوجوان اور اچھی سپیڈ والے نسیم شاہ، موسیٰ خان اور شاہین آفریدی جیسے کچھ کردکھانے کا جذبہ رکھنے والے نوجوان موجود ہیں، جن کے پاس خود کو منوانے کا یہ بہترین موقع ہے۔انہوں نے کہ یاسر شاہ پہلے آسٹریلیا کا دورہ کرچکے ہیں اور اس دورے میں بھی وہ مکمل تیاری کے ساتھ آئے ہیں، ماضی میں جو غلطیاں ان سے ہوئیں، یقین ہے کہ اس بار وہ نہیں دہرائیں گے اور بہترین باﺅلنگ کرکے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کریں گے، ٹیسٹ میچز میں جیت کیلئے 20 وکٹیں حاصل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے،اس کے بغیر کامیابی کی امید نہیں رکھی جاتی، ہمیں آسٹریلیا کے خلاف ہر شعبے میں اچھی کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔مصباح الحق نے اعتراف کیا کہ ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد ٹیم کے مورال کو بلند رکھنا کافی مشکل ہوتا ہے لیکن کوشش ہے کہ ان لڑکوں سے بہتر نتائج لیں، ان لڑکوں میں کسی بھی ٹیم کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے کی بھرپور اہلیت ہے، ہم دونوں میچ جیتنا چاہتے ہیں، اس سیریز میں مستقبل میں ہونے والے میچز کیلئے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، یہاں کھیلنے کا تجربہ آپ کو دوسرے میچز میں بہت کام آتا ہے، موسیٰ خان، نسیم شاہ، خوشدل ، عثمان قادر پاکستان کا مستقبل ہیں، دورہ آسٹریلیا کے بعد یہ مزید بہترپرفارم کرنے کے قابل ہوں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! بھارت کے ہوش اڑ گئے، خود آرمی چیف نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھر لی
بریکنگ نیوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات
بھارتی فوج کی رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان زخمی
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں

سپورٹس
قومی کرکٹ کیلئے شاندار خبر کونسی بڑی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچ رہی ہے؟ اعلان ہو گیا
نعیم الحق کے بعد اہم ترین حکومتی عہدیدارقومی ٹیم کی کارکردگی پھٹ پڑی، کیا کچھ کہہ دیا؟ جانیے
ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر رائے قائم کرنا درست نہیں، وقار یونس
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کرکٹ بورڈ کا حیران کن ردعمل، عوام کو صبر کی تلقین کردی
ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ لگنے لگے کھلاڑیوں کو کیسے رکھا جاتا ہے ،سابق پی ایس ایل کوچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
پی ایس ایل کے حوالے سے سب سے بڑی خبر، شعیب ملک کی ملتان سلطانز کی ٹیم سے چھٹی، اب کس ٹیم کا حصہ بنیں گے

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy