بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ،مسلم بھارتی کرکٹرز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی


نئی دہلی(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر پر بھارت سے اپنی وفاداری کا اظہار کرنےوالے مسلمان بھارتی کرکٹرز نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجدکیس کے متعصبانہ فیصلے پر اپنے ہونٹ سی لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جب رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا تو ’شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار‘ مسلمان بھارتی کرکٹرز نے حقیقت کا سامنا کرنیکی بجائے وزیر اعظم عمران خان کو ہی امن اور سلامتی پھیلانے کا درس دینا شروع کردیا تھا ۔فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ٹویٹر

پر لکھا کہ ” مہاتما گاندھی نے ساری زندگی پیار ،بھائی چار ے اور امن کا پیغام دیتے دیتے گزار دی، عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دھمکیاں دیں اور نفرت پھیلائی ، پاکستان کوایسے لیڈز کی ضرورت ہے جو جنگ اور دہشتگردی کو پناہ دینے کی نہیں بلکہ ترقی ،نوکریوں اور اکنامک گروتھ کی بات کرے“، فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان نے ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ” اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر میں بھارت کےلئے نیو کلیئر جنگ کی دھمکی تھی ،ایک سپورٹس مین ہونے کے ناتے عمران خان کی جانب سے ’خونی جنگ‘ ،’آخر تک لڑیں گے‘ جیسے الفاظ سے دونوں ملکوں کے مابین نفرت بڑھے گی،ایک ساتھی سپورٹس مین ہونے کے ناطے مجھے ان سے امن کا پیغام دینے کی امید تھی “۔ہفتے کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 ، 4 ماہ کے اندر سکیم تشکیل دےکر زمین کو مندر کی تعمیر کےلئے ہندووں کے حوالے کرے۔ چیف جسٹس رنجن گوگئی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ نے سنی سینٹرل وقف بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد مندر کو گرا کر تعمیر کی گئَی جبکہ الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے متنازعہ زمین کو تین حصوں میں تقسیم کرنےکا فیصلہ غلط تھا۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجن گوگوئی نے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ 1856ءسے پہلے اس سر زمین پر کبھی بھی نمازادا کی گئی ہو ،بابری مسجد جس ڈھانچے پر تعمیر کی گئی اسکا کوئی اسلامی پس منظر نہیں ہے، کیس کا فیصلہ ایمان اور یقین پر نہیں بلکہ دعووں پر کیا جاسکتا ہے۔ تاریخی بیانات ہندوؤں کے اس عقیدے کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آیودھیا رام کی جائے پیدائش تھی۔عدالت نے حکم دیا کہ مسجد کی تعمیر کیلئے مسلمانوں کو ایودھیا ہی میں 5 ایکڑ کی زمین متبادل کے طور پر دی جائےگی۔بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد ان تمام مسلمان کرکٹرز نے اپنے ہونٹ سی لیے ہیں اور ابھی تک ان کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آسکا ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! بھارت کے ہوش اڑ گئے، خود آرمی چیف نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھر لی
بریکنگ نیوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات
بھارتی فوج کی رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان زخمی
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں

سپورٹس
قومی کرکٹ کیلئے شاندار خبر کونسی بڑی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچ رہی ہے؟ اعلان ہو گیا
نعیم الحق کے بعد اہم ترین حکومتی عہدیدارقومی ٹیم کی کارکردگی پھٹ پڑی، کیا کچھ کہہ دیا؟ جانیے
ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر رائے قائم کرنا درست نہیں، وقار یونس
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کرکٹ بورڈ کا حیران کن ردعمل، عوام کو صبر کی تلقین کردی
ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ لگنے لگے کھلاڑیوں کو کیسے رکھا جاتا ہے ،سابق پی ایس ایل کوچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
پی ایس ایل کے حوالے سے سب سے بڑی خبر، شعیب ملک کی ملتان سلطانز کی ٹیم سے چھٹی، اب کس ٹیم کا حصہ بنیں گے

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy