یہ ٹیسٹ میچ نہیں ٹی20 ہے۔۔۔مصباح قومی ٹیم کو بتانا ہی بھول گئے،بلے بازوں نے آدھے سے زیادہ اوورز ’ڈاٹ ‘کھیل دئیے


پرتھ: ’ٹک ٹک ‘ مصباح نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کو بھی اپنی ڈگر پر چلا دیا ،قومی بلے بازوں نے آخری ٹی ٹونٹی میں 61گیندوں پر ایک بھی رن نہ بنایا ۔تفصیلات کے مطابق تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-0سے اپنے نام کرلی ہے ۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کے107رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کے لیے فنچ او روارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور 12ویں اوور میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی ۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کپتان بابر اعظم نے امام الحق کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف اننگ کا آغاز کیا لیکن گزشتہ 2 میچز کے برعکس کپتان بابر اعظم اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے اور دوسرے اوور میں 6 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے،بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان میدان میں آئے لیکن دوسرے اوور کی تیسری بال صفر پر ہی آﺅٹ ہوگئے،محمد رضوان کے بعد حارث سہیل نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن اس مرتبہ اوپنر امام الحق 22 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ حارث سہیل اور افتخار احمد نے چوتھی وکٹ کیلئے32رنز جوڑے جس کے بعد حارث سہیل ایشٹن ایگر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے ،اپنا پہلا مقابلہ کھیلنے والے خوشدل شاہ بھی صرف8رنز بنا سکے،افتخار احمد6چوکوں کی مدد سے45رنز بنا کر پوویلین لوٹے،شاداب خان بھی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے ،آخری دو اوورز میں پاکستانی بلے بازوں نے محض 2رنز بنائے،قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 106 رنز ہی بناسکی ۔

آسٹریلیا کیلئے رچرڈ سن نے3، سٹارک اور ایبٹ نے2،2اور ایگر نے ایک وکٹ لی۔پاکستانی بلے بازوں نے اننگز میں 61گیندیں ڈاٹ بالز کھیلیں ۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باﺅلنگ کرتے، ہم نے آج کے میچ میں 2 ڈیبیو کیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کھیلیں، انکے پاس اچھا موقع ہے اور یہ وکٹ باو¿لنگ کے لیے اچھی ہے۔ واضح رہے کہ آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں شامل کیے گئے خوشدل شاہ اور محمد موسیٰ ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں، فخرزمان اور آصف علی کی جگہ امام الحق اور محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ان 3 میچز کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے اور اگر آسٹریلیا آج کا میچ جیت جاتا ہے تو یہ سیریز بھی جیت جائےگا۔ خیال رہے کہ 3میچوں کی سیریز کا پہلے ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور پاکستانی ٹیم خوش قسمتی سے یقینی شکست سے دوچار ہونے سے بچ گئی تھی تاہم دوسرے ٹی ٹونٹی میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 151 رنز کے ہدف کو باآسانی 3 وکٹوں پر مکمل کرلیا تھا۔ ٹی20 میں عالمی نمبر ایک پاکستانی ٹیم گزشتہ 5 ٹی ٹونٹی میں ناکامی سے دوچار ہوئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے اپنے آخری کے 5 ٹی ٹونٹی میچز میں فتح حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، حارث سہیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، عماد وسیم، محمد عامر،محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاداب خان اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، بین مکڈرمیت، ایشٹن ٹرنر، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، ایشٹن ایگر، سین ایبٹ، مچل سٹارک، کین رچرڈسن، بلی سٹین لیک شامل ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق
بلوچستان میں دھماکہ، پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے

سپورٹس
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب
اسے کہتے ہیں ہمدردی۔!!! ٹینس کی دنیا کی نامور کھلاڑی ’’ماریا شراپووا‘‘ نے اپنی سب سے قیمتی چیز پاکستان کیلئے قربان کردی
ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا
خوش آمدید۔!!! قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں خوشیوں کا سماں۔۔۔ مٹھائیاں تقسیم، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا
شاہد آفریدی کو ہمارے ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں انہیں اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، اپنے ملک کی خاطر بندوق اٹھانے والا پہلا شخص ہوں گا، ہربھجن سنگھ شدید مشتعل
آئی پی ایل کروانے کی خاطر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی قربانی معروف آسٹریلوی کرکٹر نے بڑی پیش گوئی کردی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy