نیاپاکستان!پی سی بی نے 250ملازمین بغیر تنخواہ کے فارغ کردیئے،راولپنڈی کا گرائونڈ مین 3ماہ کی تنخواہ کے انتظار میں انتقال کرگیا


لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر سے 250 ملازمین کو بغیر تنخواہ دیئے نوکریوں سے فارغ کر دیا۔ذرائع کے مطابق دو ہفتے گزرنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی ریجن کے کیوریٹر واجد حسین انتقال کر گئے، ان کو تین ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی تھی۔اس خبر پر ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ واجد حسین کی وفات پر افسوس ہے، ان کے لواحقین کے لیے جو کر سکتے ہیں ،کریں گے۔ترجمان پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو

بقایاجات ایک دو روز میں مل جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ریجنز ختم ہونے کے بعد انسانی ہمدردی کے تحت ملازمین کو دو ماہ کا کانٹریکٹ دیا گیا تھا، ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے معاملات پر کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک جانب سی ای او وسیم خان کو ماہانہ لگ بھگ 32 لاکھ روپے اور مصباح الحق کو 38 لاکھ روپے ماہانہ ادا کر رہا ہے اور دوسری جانب سینکڑوں ملازمین فارغ کی جارہے ہیں حالانکہ پاکستان میں 243 گراؤنڈ مین کی ہر ماہ کل تنخواہ بھی وسیم خان اور مصباح الحق سے کم ہوگی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں
تشویش ناک بریکنگ نیوز! دہشت گردوں کا سیکورٹی فورس پر حملہ، شہادتیں
پاکستان کے اہم شہرمیں دہشتگردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،فائرنگ سے2 اہلکار شہید اور3 شہری زخمی،مزید نفری طلب کرلی گئی
دہشتگردوں نے وار کر دیا۔۔۔!!! یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، شہادتوں کی اطلاعات

سپورٹس
پی ایس ایل 5میں ڈیل سٹین کی انٹری۔۔۔ سب کے پسندیدہ باؤلرکس ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں؟ جانئے
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان : بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔۔۔ سن کر ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کا دل خوش ہو جائے گا
قومی ٹیم میں شمولیت کی بڑی رکاوٹ بھی ختم , عدالت نے بلے باز شرجیل خان کے حق میں بڑا فیصلہ سُنادیا
”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر آگئی
شعیب اختر کو بھول جائیں۔۔۔!!! سالوں بعد پاکستان کو ’ فاسٹ باؤلر ‘مل گیا ، 19 سالہ باؤلر نے ہر طرف دھوم مچا دی
بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ،مسلم بھارتی کرکٹرز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy