بابر اعظم کےپاس کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع


پرتھ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم کے پاس جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے ۔ پاکستانی ٹی 20 کپتان نے اس سال اب تک 1601رنز سکور کردیے جب کہ ابھی آسٹریلیا سے مزید ایک میچ باقی ہے جس میں بہتر کارکردگی سے وہ کرس گیل سے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز کا ریکارڈ بھی چھین سکتے ہیں،بابر نے اب تک اس سال پاکستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ سمرسیٹ، کراچی کنگز اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 38 میچوں میں 3 سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1601 رنز بنائے ہیں۔ان کے علاوہ ویرات کوہلی ( 2016ءمیں 1614 رنز) اور ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل ( 2015 ءمیں 1665 رنز) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اس فہرست میں چوتھا نمبر بھی کرس گیل کا ہی ہے جنہوں نے 2012ءمیں1532رنز سکور کیے تھے ،کیوی بلے باز کولن منرو 2018ءمیں 1530رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ، سابق کیوی کپتان برینڈن میکلولم 2017ءمیں 1517 رنز سکورکرکے چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں ،کرس گیل2011ءمیں 1497رنز بنا کر ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں ،پاکستان کے عمر اکمل2016ءمیں1386رنز بنا کر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں ، سابق جنوبی افریقی بلے باز کولن انگرام2018ءمیں 1378رنز سکور کرکے نویں پوزیشن پر قابض ہیں جب کہ آسٹریلوی ٹی ٹونٹی کپتان ایرون فنچ2018ءمیں 1350رنز بناکر دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 8نومبر کو کھیلا جائے گا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں
تشویش ناک بریکنگ نیوز! دہشت گردوں کا سیکورٹی فورس پر حملہ، شہادتیں
پاکستان کے اہم شہرمیں دہشتگردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،فائرنگ سے2 اہلکار شہید اور3 شہری زخمی،مزید نفری طلب کرلی گئی
دہشتگردوں نے وار کر دیا۔۔۔!!! یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، شہادتوں کی اطلاعات

سپورٹس
پی ایس ایل 5میں ڈیل سٹین کی انٹری۔۔۔ سب کے پسندیدہ باؤلرکس ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں؟ جانئے
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان : بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔۔۔ سن کر ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کا دل خوش ہو جائے گا
قومی ٹیم میں شمولیت کی بڑی رکاوٹ بھی ختم , عدالت نے بلے باز شرجیل خان کے حق میں بڑا فیصلہ سُنادیا
”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر آگئی
شعیب اختر کو بھول جائیں۔۔۔!!! سالوں بعد پاکستان کو ’ فاسٹ باؤلر ‘مل گیا ، 19 سالہ باؤلر نے ہر طرف دھوم مچا دی
بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ،مسلم بھارتی کرکٹرز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy