اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ روز میچ کے دورا ن پیش آئے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انھوںنے گزشتہ روز پی ایس ایل میچ کے دوران کرکٹر سیف بدر سے کی گئی ایک حرکت پر معافی مانگ لی ۔ انھوںنے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا میچ کی شدت کے باعث ہوا۔ انھوں نے مزید کہا کہ
نوجوان کھلاڑیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میچ کے دوران شاہد آفریدی نے سیف بدر کو آئوٹ کرنے کے بعد گرائونڈ سے باہر جانے کا اشارہ کیا تھا