سری لنکن کرکٹ بورڈ نےپاکستان میں ٹیسٹ سریز کھیلنے سے صاف انکار کردیا


بھارتی لابی کا دبائو،سری لنکن کرکٹ بورڈ نےپاکستان میں ٹیسٹ سریز کھیلنے سے صاف انکار کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے صاف انکار کر دیا، لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارتی لابی کے دباؤمیں آ کر اپنی ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دباو میں آ کر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے سری

لنکن کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے تھے اور سیریز کا کامیابی سے انعقاد ہوا تھا۔ تاہم لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام نے اپنے ملک واپس پہنچتے ہی بنا کسی ٹھوس بنیاد کے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سری لنکا کے صدر شامی سلوا کے بیان کے بعد اپنے تحفظات اور جذبا ت سے کولمبو میں کرکٹ سری لنکا کو آگاہ کردیا ہے،شامی سلوا نے کولمبو میں ایک انٹرویو میں پاکستان کے انتظامات پر نامناسب تبصرہ کیا ہے اور کہا تھا کہ کھلاڑی ہوٹل میں رہ کر 3 دن میں بے زار ہوکر اکتاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔شامی سلوا نے کہا کہ میں بھی کراچی میں دو دن بعد ہوٹل میں اکتا گیا تھا، دسمبر میں پاکستان میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ ہیں اسلئے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی مشاورت سے کریں گے۔سری لنکا کو دسمبر میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنا ہیں، پی سی بی نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اپنی ہوم سیریز بیرون ملک نہیں کھیلے گا،اگر سری لنکا پاکستان میں نہیں کھیلنا چاہتا تو وہ بیرون ملک ہونیوالی سیریز کے اخراجات برداشت کرے۔پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی کامیاب میزبانی کی اور مہمان ٹیم کی 15دن کامیاب میزبانی کی،ملکی سکیورٹی اداروں نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی درخواست پر پہلی بار سکیورٹی فوج کے حوالے کی گئی، وطن واپسی پر سری لنکا

کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے وطن جاتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا تھا اسلئے اب شامی سلوا کا بیان غیر ذمے دارانہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سری لنکا ٹیم کو شاپنگ کرانے اورگالف کھیلنے کی دعوت دی گئی۔ سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی نے مہمان ٹیم کیلئے کھانے کی دعوت کا انتظام کیا ہوا تھا لیکن سری لنکا ٹیم کے حکام نے پی سی بی کی تمام پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے ہوٹل میں رہنے پر ترجیح دی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون اور امپائر گالف کھیلنے گالف کورس گئے۔سری لنکا سے آئے ہوئی8صحافیوں کو فوڈ سٹریٹ لےجایا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ، ٹیم کو بھی

ہوٹل سے باہر لیجانا چاہتا تھا لیکن ٹیم انتظامیہ نے ہوٹل میں رہنے کو ترجیح دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں اب حالات بہت بہتر ہیں ہم نے سیریز کراکر یہ ثابت بھی کیا۔ اب شامی سلوا کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔ پی سی بی نے کولمبو فون کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے ہوم سیریز باہر نہیں کھیلیں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں
تشویش ناک بریکنگ نیوز! دہشت گردوں کا سیکورٹی فورس پر حملہ، شہادتیں
پاکستان کے اہم شہرمیں دہشتگردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،فائرنگ سے2 اہلکار شہید اور3 شہری زخمی،مزید نفری طلب کرلی گئی
دہشتگردوں نے وار کر دیا۔۔۔!!! یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، شہادتوں کی اطلاعات

سپورٹس
پی ایس ایل 5میں ڈیل سٹین کی انٹری۔۔۔ سب کے پسندیدہ باؤلرکس ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں؟ جانئے
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان : بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔۔۔ سن کر ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کا دل خوش ہو جائے گا
قومی ٹیم میں شمولیت کی بڑی رکاوٹ بھی ختم , عدالت نے بلے باز شرجیل خان کے حق میں بڑا فیصلہ سُنادیا
”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر آگئی
شعیب اختر کو بھول جائیں۔۔۔!!! سالوں بعد پاکستان کو ’ فاسٹ باؤلر ‘مل گیا ، 19 سالہ باؤلر نے ہر طرف دھوم مچا دی
بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ،مسلم بھارتی کرکٹرز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy