شین واٹسن شرم سے پانی پانی۔۔غیر اخلاقی تصاویر سے دنیائے کرکٹ میں بھونچال کرکٹر کو معافی مانگنا پڑ گئی


سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے سوشل میڈیا پر نیم برہنہ خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر شیئر ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔تصویر شیئر ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ نسل پرستانہ تبصرے بھی ان کے اکاﺅنٹس سے شیئر ہوئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف سے ان پر تنقید ہونے لگی تھی۔اس صورت حال میں شین واٹسن کو اپنے مداحوں سے معذرت کرنا پڑی۔

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ہیکرز کا کیا دھرا ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے تھے۔انڈین پریمیر لیگ میں چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلنے والے آل راونڈر شین واٹسن کے سوشل میڈیا فولوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔شین واٹسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا تھا اور ہیکرز نے ان کے اکاﺅنٹس سے نسل پرستانہ تبصرے بھی کیے جو ان کے لیے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی غیر اخلاقی تصاویر کے لیے سب سے معذرت چاہتا ہوں۔ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پہلے میرا اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک ہوا اور اب انسٹاگرام۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اس مواد کو باعث رسوائی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے 59 ٹیسٹ اور 190 ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہوں نے 2016ءمیں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق
بلوچستان میں دھماکہ، پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے

سپورٹس
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب
اسے کہتے ہیں ہمدردی۔!!! ٹینس کی دنیا کی نامور کھلاڑی ’’ماریا شراپووا‘‘ نے اپنی سب سے قیمتی چیز پاکستان کیلئے قربان کردی
ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا
خوش آمدید۔!!! قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں خوشیوں کا سماں۔۔۔ مٹھائیاں تقسیم، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا
شاہد آفریدی کو ہمارے ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں انہیں اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، اپنے ملک کی خاطر بندوق اٹھانے والا پہلا شخص ہوں گا، ہربھجن سنگھ شدید مشتعل
آئی پی ایل کروانے کی خاطر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی قربانی معروف آسٹریلوی کرکٹر نے بڑی پیش گوئی کردی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy