آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری،پاکستانی کھلاڑی نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب


لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس ایک مرتبہ ٹیسٹ باﺅلرز کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،اسد شفیق اور اظہر علی کو بھی ترقی نصیب ہوگئی ۔ نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ 937پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ،انہوں نے دوسری پوزیشن پر موجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر34پوائنٹس کی برتری حاصل کررکھی ہے،سٹیو سمتھ نے ایشز سیریز کا آغاز چوتھی پوزیشن پر857پوائنٹس کے ساتھ کیا تھا اور4ٹیسٹ میچز میں774رنز سکو ر کرکے پہلی پوزیشن ایک بار پھر اپنے نام کی۔

باﺅلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایشز سیریز میں29وکٹیں حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر موجود پروٹیز فاسٹ باﺅلر کگیسوربادا پر57پوائنٹس کی سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں،جوش ہیزل ووڈ ایک بارپھر ٹاپ 10فاسٹ باﺅلرز کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں اور رینکنگ میں دسویں پوزیشن ایک بار پھر پاکستان کے محمد عباس نے سنبھال لی ہے ۔ آخری ایشز ٹیسٹ میں5وکٹیں لینے والے مچل مارش نے20درجے ترقی کے ساتھ54ویں پوزیشن اپنے نام کی ہے جو مارچ2017ءکے بعد ان کی بہترین باﺅلنگ پوزیشن ہے، کینگرو بلے باز میتھیو ویڈ کو آخری ایشز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری کا صلہ 32درجے ترقی کے ساتھ78ویں پوزیشن پر پہنچنے کا ملا،اس سے قبل وہ مارچ2013ءمیں 52ویں پوزیشن پر فائز رہ چکے ہیں،کینگرو اوپنر ایشز سیریز میں محض95رنز سکور کرنے کے باعث سیریز میں مجموعی طور پر19درجے تنزلی کے ساتھ اب24ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ،پاکستان کے اسد شفیق ایک درجہ ترقی پاکر18ویں اور اظہر علی 21ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
سرحد پر فائرنگ، گولہ باری ، پاکستان بھی خاموش نہ رہا، فوراً منہ توڑ جواب دیدیا
فضل الرحمن کا آزادی مارچ ہوگا یا نہیں ؟ اسلا آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں پرحیران کن فیصلہ سنادیا
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرحملہ کردیا، بلااشتعال فائرنگ،دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ،متعددزخمی
صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ
میں ترکی کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے تیار ہوں
بھارت کا چپہ چپہ پاکستان کے صرف 2میزائلوں کی رینج میں!ایٹم بم پھٹنے کے بعد 10 سیکنڈ کے اندر کیا ہوگا؟سائنسدانوں نے خوفناک خطرے سے آگاہ کردیا

سپورٹس
ٹیسٹ سیریز ہو گی اور ضرور ہو گی ۔۔۔ سری لنکا سے ایسا اعلان ہو گیا کہ شائقین کرکٹ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزام میں 3’’پاکستانی‘‘ کرکٹرز پر پابندی عائد کر دی
سری لنکن کرکٹ بورڈ نےپاکستان میں ٹیسٹ سریز کھیلنے سے صاف انکار کردیا
حسن علی کی فٹنس کاجائزہ مکمل , آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ جانئے
کھلاڑی مصباح الحق کیخلاف بغاوت پر اُتر آئے کپتان سرفراز احمد سمیت کس کس کھلاڑی کا رویہ درست نہیں ہے؟
شین واٹسن شرم سے پانی پانی۔۔غیر اخلاقی تصاویر سے دنیائے کرکٹ میں بھونچال کرکٹر کو معافی مانگنا پڑ گئی

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy