سری لنکا کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز،ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر نے تربیتی کیمپ کیلئے 20ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کر دیا


لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تربیتی کیمپ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کر دیا۔ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔ تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے جبکہ مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے۔شعیب

ملک اور محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں، دونوں کھلاڑیوں کو 12 اکتوبر تک کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ممکنہ سکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان) (سندھ)، بابر اعظم (نائب کپتان) (سنٹرل پنجاب)، عابد علی (سندھ)، احمد شہزاد (سنٹرل پنجاب)، آصف علی (ناردرن)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، فخر زمان(خیبرپختوانخوا)، حارث سہیل (بلوچستان)، حسن علی (سنٹرل پنجاب)، افتخار احمد (خیبرپختوانخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، امام الحق (بلوچستان)، محمد عامر (ناردرن)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان (خیبرپختوانخوا)، شاداب خان (ناردرن)، عمر اکمل (سنٹرل پنجاب)، عثمان شنواری (خیبرپختوانخوا) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب) شامل ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ مینجمنٹ میں مصباح الحق (ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر)، منصور رانا (ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر)، وقار یونس (بولنگ کوچ)، گرانٹ بریڈ برن (فیلڈنگ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، یاسر ملک (ٹرینر)، میجر ریٹائرڈ اظہر عارف (سیکورٹی منیجر برائے سری لنکا سیریز)، کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری (سیکورٹی منیجر برائے دورہ آسٹریلیا)، رضا راشد (میڈیا منیجر)، طلحہ بٹ (اینالسٹ)اور ملنگ علی (مساجر) شامل ہیں۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔سری لنکا کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy