ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی نہ صرف بطور بیٹسمین بلکہ بحیثیت کپتان صلاحیتوں کو پوری دنیا مانتی ہیں۔ بھارتی کرکٹ کےمنتظمین کو بھی اپنے مایہ ناز کرکٹر کا بڑا مان ہے۔ لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کو تو ویرات کوہلی میں ماضی کے عظیم پاکستانی کرکٹر کی جھلک نظر آتی ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں انھوںنے کہا ہے کہ ویرات کوہلی میں مجھے ایک قائد کی حیثیت سے وہ نشانیاں نظر آرہی ہیں جو عمران خان میں تھیں۔ انھوںنے کہا کہ 1992کے ورلڈ کپ میں عمران خان میں جیت کا ایک خاص جذبہ موجود تھا۔ اوران کا یقین تھا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے سب کچھ ممکن ہے ۔اب ویسا ہی عزم مجھے ویرات کوہلی میں دکھائی
دیتا ہے۔ شاستری کا کہناتھا کہ کوہلی ابھی نوجوان ہے اس کی بہت کرکٹ باقی ہے۔ اور اس میں کھیل کے شروع سے ہی صورت حال کو کنٹرول کرنے اور غالب آنے کا جنون اور صلاحیت موجود ہے۔