Saturday July 27, 2024

انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد کی شارجہ میں گھنٹوں بیٹھ کر آپس میں بات چیت۔۔۔ شاداب خان ، رومان رئیس اور حارث سہیل کے حوالے انتہائی تشویشناک خبر

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ایک سال میںپاکستانی ٹیم میں چند انتہائی باصلاحیت اور ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کا اضافہ ہوا ہے وہیں پرقومی کرکٹرز کا پرانا مسئلہ یعنی جسمانی فٹنس بھی آڑے آنا شروع ہو گئی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو کھلاڑیوں کی فٹنس پریشان کرنے لگی ،پی ایس ایل تھری کے موقع پر شارجہ آمد پر مکی آرتھر اور

سرفراز احمد کے ساتھ طویل مشاورت ، کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل پر بھی گفتگو کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف تین بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے لیکن ٹیم کے چند کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نہیںجس نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ کو پریشان کر رکھا ہے۔ اس سلسلےمیں چیف سلیکٹر انضام الحق نے شارجہ میں ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے ٹیم سلیکشن اور پرائیوٹ لیگز میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کے سلسلے میں پالیسی بنائے جانے کے سلسلے میں مشاورت کر رہے ہیں لیکن انضمام الحق تسلیم کرتے ہیں کہ ٹیم کے چند اہم کرکٹرز کے فٹنس مسائل پریشان کن ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس طرح حسن علی، شاداب خان، رومان رئیس اور حارث سہیل کی انجریز سامنے آئی ہیں وہ پریشانی کا سبب ہیں کیونکہ یہ تمام کرکٹرز پاکستانی ٹیم کے لیے بہت اہم ہیں۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ فٹنس کے انہی مسائل کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کی پرائیوٹ لیگز میں شرکت کو کنٹرول کرنے کے بارے میں پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس کا مقصد ان کرکٹرز کو ان لیگز میں شرکت سے روکنا نہیں بلکہ انھیں ان فٹ ہونے سے بچانا ہے تاکہ جب کوئی بڑی سیریز یا ورلڈ کپ آئے تو وہ مکمل طور پر فٹ ہوں۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام کی بھی سخت ضرورت ہوتی ہے۔انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ہر فارمیٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ کھلاڑی رکھے جائیں تاکہ فٹنس کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی کھلاڑی کو کسی ایک فارمیٹ میں محدود کیا جاتا ہے تو میڈیا ہی سب سے زیادہ شور مچاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 کرکٹرز کو ذہن میں رکھا گیا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایک سال تک اسی ٹیم کو انٹرنیشنل میچز کھیلنے چاہئیں جو ورلڈ کپ کھیلے گی اس سے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہو گا

FOLLOW US