Wednesday November 12, 2025

ورلڈکپ فائنل میں شکست نے جان لے لی، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم سوگ میں ڈوب گئی

لاہور : ورلڈکپ فائنل میں شکست نے جان لے لی، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم سوگ میں ڈوب گئی، کیوی کرکٹر جمی نیشام کے قریبی ترین رفیق اور کوچ جان کی بازی ہار گئے، ڈیوڈ گورڈن کرکٹ ورلڈ کپ کے آخری اوور میں جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ فائنل میں شکست نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمی نیشام کے کوچ کی جان لے گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کیوی آل راونڈر جمی نیشام کی بچپن میں کوچنگ کرنے والے ڈیوڈ گورڈن کرکٹ ورلڈ کپ کے آخری اوور میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ ٹویٹر ٹویٹ کرتے ہوئے آل راؤنڈر جیمی نیشام کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ گورڈن میرے بچپن کے کوچ اور اچھے دوست تھے، ورلڈکپ کا فائنل سنسنی خیز تھا، جس میں میرے کوچ کی جان چلے گئی۔ میں ان پر ہمیشہ فخر کرتا رہوں گا۔

مجھے سب کچھ سکھانے کا بہت شکریہ۔ ڈیوڈ گورڈن کی بیٹی لیونی گورڈن کے مطابق سپر اوور میں جب کیویز ٹیم کو 15 رنز درکار تھے اس دوران جمی نیشام نے چھکا لگایا تو انکے والد نے آخری سانسیں لیں۔ ہسپتال کے بستر پر موجود میرے والد ڈیوڈ گورڈن اسی طرح سے دنیا سے رخصت ہونا چاہتے تھے۔ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ کے آخری اوورز کے دوران ایک نرس آئی اور اس نے بتایا کہ ان کی سانس اکھڑ رہی ہے میرے خیال میں جمی نیشام نے جس وقت سپر اوور میں چھکا لگایا، اسی وقت میرے والد نے آخری سانس لی۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے ہاتھوں متنازعہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان فائنل ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد سپر اوور میں مقابلہ ہوا۔ سپر اوور بھی ٹائی رہا اور انگلینڈ کو متنازعہ طور پر زیادہ باونڈریز کی بنیاد پر فاتح قرار پایا تھا۔