برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کی ٹیم کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں آئوٹ قرار دیے جانے پر امپائر دھرما سینا سے الجھ بیٹھے۔ جس پر انھیں میچ فیس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نو چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 85رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد کمنزکی ایک گیند بار وکٹ کیپر ایلکس کاری کے ہاتھوں کیچ آئوٹ قرار دیے جانے پر جیسن رائے امپائر کمار دھرماسینا پر برس پڑے ۔ جو کہ آئی سی سی پینل کوڈ کی خلاف ورزی ہے تاہم رائے نے جلد ہی اپنی غلطی کا اعترا ف کرلیا ۔ جس کی بنا پر انھیں میچ فیس کا تیس فیصد جرمانے کے طور پر ادا کرنے کاحکم دیا گیا۔ بصورت دیگر انھیں اتوار کے روز لارڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈ کپ فائنل میچ میں معطلی کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔ اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی میچ کے دوران امپائر سے الجھ پڑے تھے کس کی بنا پر انھیں جرمانہ سنا یاگیا۔









