Wednesday November 12, 2025

مکی آتھر کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کیا رہی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل رشک نہیں رہی، مجموعی طور پر 28میچز میں صرف 10فتوحات حاصل ہوئیں، گرین شرٹس کو68ون ڈے میچز میں سے 34میں مات ہوئی، ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ بہتر رہا، 37میچز میں سے 30جیتے اور 7ہارے، چیمپئنز ٹرافی میں فتح ان کی سب سے بڑی کامیابی تھی، ورلڈکپ میں ٹیم سیمی فائنل تک بھی رسائی نہ حاصل کرپائی۔اس کارکردگی کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کو کام جاری رکھنے کا گرین سگنل دینے سے گریز کیا ہے، البتہ پاکستان جب نئے کوچ کی تلاش شروع کرے گا تو مکی آرتھر بھی درخواست دے سکیں گے۔