Wednesday November 12, 2025

پہلا سیمی فائنل میچ بارش کے باعث رک گیا اگر یہ میچ کل بھی نہ ہوسکا توپھر فیصلہ کیسے ہوگا، خبر آگئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔ تاہم نیوزی لینڈ کی اننگز مکمل ہونے سے پہلے ہی میچ روک دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے47اوور میں پانچ وکٹوں پر 211 هرنز بنا لیے تھے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن سب سے زیادہ 67رنز بنائے۔ اگر آج بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا تو کل دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔بارش ہی کے خدشے کے پیش نظر کل کا دن ریزروڈ ڈے کے طور پر رکھا گیا تھا تاہم اگر کل بھی میچ واش آئوٹ ہو گیا تو زیادہ پوائنٹس کی بنا پر بھارت فاتح قرار پا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلے گا۔