Wednesday November 12, 2025

شاہین شاہ آفریدی چھا گئے بنگلہ دیش کی اتنی وکٹیں گرا دیں کہ گننا مشکل ہو گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان پاکستان فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے اور انھوںنے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے پاکستانی کی کامیابی کی راہ ہموار کر دی ہے۔ایونٹ کے آخری میچ میں شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ ڈالی شکیب الحسن کی بڑی وکٹ سمیت پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بنگلہ دیش کو میچ جیتنے

کےلئے 316رنز کا ہدف ملا تھا اوربنگلہ دیشی بلے بازوںکی حالیہ کارکردگی دیکھتے ہوئے اس بات کے امکانات تھے کہ ہدف کےتعاقب کی کوشش کی جائے گی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے ایسے سارے عزائم ناکام بنا دیے۔