لندن(نیوزڈیسک) ورلڈکپ 2019 میں بنگلا دیش کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محمد حفیظ نے نئی گیند کے ساتھ لارڈز کے میدان میں بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں فخر زمان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے اور امام الحق کے ساتھ محمد حفیظ اوپن
کرسکتے ہیں۔ تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے جبکہ باولنگ کے شعبے میں تبدیلی کا فیصلہ میچ کی اہمیت اور پاکستان کی پوزیشن مزید واضح ہونے پر کیا جائے گا۔اگر باولنگ کے شعبے میں تبدیلی ہوئی تو امکان ہے کہ وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو کھلایا جائے۔انگلینڈ کی فتح کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی مایوس ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ہار کے ساتھ ٹیم پاکستان کے کیمپ میں مایوسی چھا گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ کیلیے ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلیے کوشاں ہے۔ ٹیم مینجمنٹ ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ ختم کرنے کی خواہش مند ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک چھوٹی سی امید پھر بھی باقی ہے۔ پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بڑے مارجن سے فتح قومی ٹیم کیلئے امکان پیدا کر سکتی ہے۔ تاہم اس کیلئے قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرنا ہوگی۔ اس لیے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محمد حفیظ
نے نئی گیند کے ساتھ لارڈز کے میدان میں بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں فخر زمان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے اور امام الحق کے ساتھ محمد حفیظ اوپن کرسکتے ہیں۔









