برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو اہم میچ میں شکست دے دی ہے جس کے بعد بنگلہ دیش اب سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے اور بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے بعد ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنےوالی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے سلسلے میں کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔









