Wednesday November 12, 2025

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے میچ کا فیصلہ ہو گیا پاکستان کے نکتہ نگاہ سے اہم خبر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ نے سر ی لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا ۔ ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقی نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دے ڈالی۔ سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوورمیں 203رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلیسی نے 96رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہاشم آملہ بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ جبکہ سری لنکا شکست کے باوجود ساتویں نمبر پر موجود ہے۔