Wednesday November 12, 2025

ایک اور ٹیم ورلڈ کپ کی سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ بھارت نے آج ویسٹ انڈیز کو125رنز سے شکست دے ڈالی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دیا ہے تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 34.2 اوورز میں 143 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔بھارتی بولرز نےتباہ کن

بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، کالی آندھی کے 6 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، اوپنر ایمبریس 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ پوران نے 28، ہتھمیر نے 18،گرس گیل نے 6 اور ہوپ نے 5 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4، بھمرا اور چاہال نے دو دو جبکہ پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی ٹیم رواں ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔میچ میں کامیابی کے بعد بھارت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، اس نے 6 میچز میں 11 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔