رسٹل(نیوزڈیسک) سری لنکا کیخلاف میچ کی منسوخی پر گرین شرٹس نے جم میں لہوگرمایا اور برسٹل سٹیڈیم میں طویل ٹریننگ سیشن کیا۔عمران خان کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم 1992ء کا ورلڈ کپ جیت چکی ہے اور اس وقت بھی ورلڈ کپ 2019 کی طرح پاکستان کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہواتھا، 1992 میں جب پاکستان ورلڈ کپ جیتا تھا تو بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا،پاکستان نے اس سال بھی میگا ایونٹ کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف ہی کھیلا اور10 وکٹ سے مات کھائی،
دوسرا مقابلہ زمبابوے کے خلاف تھا، جو گرین شرٹس نے جیتا، تیسرا مقابلہ انگلینڈ کے ساتھ تھا جو کہ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا،اس بار بھی فارمیٹ 1992جیسا اور صورتحال بھی ویسی ہی نظر آرہی ہے۔









