Wednesday November 12, 2025

ءکے ورلڈکپ میں بھی پاکستان۔۔۔۔ حیران کن حقیقت جانئے92

برسٹل (نیوزڈیسک) برسٹل میں پاکستان کا ورلڈ کپ 2019ءمیں تیسرا میچ ہے اور اس کے بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ موجود ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 1992 میں جب پاکستان ورلڈ کپ جیتا تھا تو بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اس سال بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف ہی کھیلا تھا جو ویسٹ انڈیز نے باآسانی 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ دوسرا میچ زمبابوے کے خلاف تھا، جو پاکستان نے جیتا۔ پاکستان کا تیسرا میچ انگلینڈ کے ساتھ تھا جو کہ

بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔آج پاکستان اور سری لنکا کا اہم میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا قوی امکان ہے اور آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان وقت کے مطابق رات آٹھ بجے تک بارش رکنے کا انتظار کیا جائے گا اور اگر بارش رک گئی تو 20,20 اوورز کا میچ ہو گا لیکن بارش نہ رکنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔۔۔