Wednesday April 24, 2024

ڈیرن سیمی تو پاکستان کے ہی ہو گئے ۔۔ ایسا بیان دیدیا کہ بھارتیوں کے کلیجے میں آگ لگ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ‘پاکستانی مجھ سے اور میں پاکستانیوں سے محبت کرتا ہوں۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تیسرے ایڈیشن سے قبل پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔ ویڈیو بیان میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستانی ان سے اور وہ پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھی لاہور

کے قذافی اسٹیڈیم میں زبردست جوش و خروش تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایڈیشن میں قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھائی، اب 25 مارچ کو کراچی میں بھی ٹرافی اٹھائیں گے اور گذشتہ برس سے زیادہ جشن منائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

FOLLOW US