جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے جنوبی افریقہ کو اس کے ہوم گرائونڈ پر ایک روزہ میچوں کی سیریز میں عبرتناک شکست دے دو چار کر دیا ۔ آخری میچ بھی بھارت نے آٹھ وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف 6ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ بھی بھارت نے جیت لیا ہے اور سیریز 5-1سے اپنے نام کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ نے آخری ایک روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 204رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے ٹھاکر نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے
کلاسین (54رنز)کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کاکرکردگی نہ دکھا سکا۔ بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوںنے نقصان پر 32.1اوور میں حاصل کر لیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ میچوں میں اپنی 35ویں سنچری بنائی۔ وہ میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔