Wednesday January 22, 2025

حسن علی پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو میچز میں شرکت کیلئے ناامید

لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے کہا ہے کہ فٹنس پر تیزی سے کام کے باوجود وہ ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے لہٰذا ممکن ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو میچوں میں شرکت سے محروم رہیں۔ایک انٹر ویو کے دوران حسن علی کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹس میں کھیلنے کی وجہ سے باﺅلرز کو فٹنس مسائل کا سامنا رہتا ہے ،پی سی


بی کی جانب سے آرام دینے کی پالیسی بنائی جاتی ہے تو یہ ان کیلئے کارآمد ثابت ہو گی۔حسن علی نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں جو ان کیلئے بڑے بھائی کی طرح ہیں اور فیلڈ میں گرما گرمی کے باوجود آف دی فیلڈ سب کچھ ٹھیک ہے۔ انہوں نے کیوی وکٹوں سے ایڈجسٹ نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کی۔

FOLLOW US