Saturday July 27, 2024

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے

اسلام آباد (نیو زڈیسک)پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی کی سوئٹزرلینڈ میں میچ کے بعد مداحوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ جس میں شاہد آفریدی نے ایک بھارتی لڑکی کو مخاطب کر تے ہوئے اسے کہا کہ اپنا جھنڈا سیدھا کر و جو بھارت کا تھا۔

شاہد آفرید ی کے جھنڈا سیدھا کرانے کا مقصد یہی تھا کہ کھلاڑی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور بھارت کو واضح پیغام گیا کہ وہ بھی اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان میں آکر کھیلنے کی اجازت دیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم اور دونوں ممالک میں ترقی آئے ۔ شاہد آفریدی کے پرچم سیدھا کروانے پر بھارتیوں نے کھلے دل کیساتھ شاہد خان آفریدی کی کھل کر تعریف کی ان کے اس اقدام کو سراہا بھی ہے ۔ شاہد خان آفریدی نے بھارتی لڑکی کو پرچم کھولنے اور مناسب طریقے سے پکڑنے کو کہا ہے جسے پورے بھارت میں سراہاگیا جو کہ بھارتی سرکار کیلئے مثبت پیغام بھی تھا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو شکست دے دیسوئٹزرلینڈ میں برف پر ہوا کرکٹ کا بڑا مقابلہ جس میں شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔برف پوش سوئس ایلپس میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، جیک کیلس، وریندر سہواگ، عبدالرزاق، لاستھ ملنگا اور گریم اسمتھ سمیت کئی ستارے ایکشن میں دکھائی دیے۔ دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بوم بوم آفریدی کی ٹیم رائلز نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو

6 وکٹ سے ہرادیا۔ڈائمنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو165 رنز بنائے جس میں کپتان سہواگ کے 31 گیندوں پر جارحانہ 62 رنز اور اینڈریو سائمنڈز کے برق رفتار 40 رنز بھی شامل تھے۔رائلز کی جانب سے عبدالرزاق نے چار، شعیب اختر نے دو اور آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں رائلز کی ٹیم نے 15.2 اوور میں ہدف حاصل کرلیا جس میں اویس شاہ نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا۔میچ سے قبل وہاں موجود کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیوز بھی اپ لوڈ کیں۔

FOLLOW US