Friday January 3, 2025

بریکنگ نیوز رات گئے اہم ترین خبر ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ۔۔پہلا میچ کس دن اور کس شہر میں ہو گا ؟

کراچی(مانیترنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور صدر پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوی ایشن راشد لطیف کے اعلان کیا ہے کہ پی سی بی کی منظوری سے رواں سال نومبر میں چار ملکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔ بھارت، افغانستان اور بنگلادیش نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جب کہ ایونٹ کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔ راشد لطیف کا مزید کا کہنا تھا کہ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی سیریز بھی کھیلے گی۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ 13 فروری سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

FOLLOW US