Saturday July 27, 2024

پاک ،بھارت سیاسی تعلقات میری او ر ویرات کوہلی کی دوستی پر اثر انداز نہیں ہوسکتے :شاہد آفریدی

اوسلو دونوں ممالک کی کرپاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی محاذ پر جاری لڑائیوں نے کھیلوں پر بھی اثر ڈالا ہے اور آئی سی سی ایونٹس کے علاوہکٹ ٹیمیں شاذ رو نادر ہی ایک دوسرے کیخلاف کھیلتی ہیں ۔سرحد پر جاری کشید گی کے باوجود قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلق پر دونوں

ممالک کی سیاست اثر انداز نہیں ہوسکتی ہے ،کوہلی ایک عظیم انسان اور اپنے ملک کے سفیر ہیں جس طرح میں اپنے ملک کا ہوں۔ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی نے ہمیشہ میرا بہت احترام کیا ہے اور انہوں نے میری فاﺅنڈیشن کے لیے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی دستخط کردہ شرٹ بھی تحفے کے طور پر بھجوائی تھی ،ہماری بات چیت میں ہمیشہ گرم جوشی اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور جب بھی موقع ملے ہم ایک دوسرے کو مختلف پیغامات دیتے رہتے ہیں جیسا کہ میں نے حال میں اسے تب مبارکباد کا پیغام بھیجا جب علم ہوا کہ وہ شادی کر رہا ہے ۔ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم انفرادی طور پر اپنی دوستی سے ایک مثال قائم کرسکتے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقا ت کیسے ہونے چاہیئیں،میر ے خیال میں پاکستان کے بعد مجھے جن ممالک میں بہت زیادہ عزت اور احترام ملا وہ آسٹریلیا اور بھارت ہیں ۔

FOLLOW US