Saturday December 21, 2024

حسن علی نے سرفراز احمد کیساتھ اختلافات کی افواہوں سے متعلق وضاحت کردی

لاہور حسن علی نے سرفراز احمد کیساتھ اختلافات کی افواہوں سے متعلق وضاحت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر حسن علی کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کی خبروں کے باعث شائقین کرکٹ تشویش میں مبتلا ہیں۔ اس حوالے سے اب حسن علی نے پہلی مرتبہ خود وضاحت جاری کی

ہے۔ حسن علی کا کہنا ہے کہ ان کے سرفراز احمد کیساتھ کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ آن فیلڈ کئی باتوں پر نوک جھونک ہو جاتی ہے۔ تاہم آف دی فیلڈ تعلقات ہمیشہ معمول کے مطابق ہوتے ہیں۔ حسن علی کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس نے کافی محنت کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ پی ایس ایل کے تمام میچز کھیل پائیں گے۔

FOLLOW US