Friday November 8, 2024

پاکستانی آل راؤنڈر نے جنوبی افریقہ میں شادی رچالی

کیپ ٹاؤن (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹر محمد نواز نے جنوبی افریقہ میں شادی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ کرکٹر کی جانب سے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ابھرنے والے نوجوان آل راؤنڈر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ محمد نواز کی اہلیہ کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے اور دونوں کی شادی

وہیں انجام پائی۔شادی کی تقریب میں محمد نواز نے کالا پینٹ کوٹ، جب کہ ان کی اہلیہ نے سفید گاؤن زیب تن کیا۔ شادی کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ اللہ کی رحمت سے ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ دونوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ محمد نواز کی اہلیہ ازدہار کا تعلق سعودی عرب سےہے، جو جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محمد نواز بھی اس وقت جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں ان کی شادی انجام پائی۔

FOLLOW US