Saturday July 27, 2024

پاکستانی شائقین کرکٹ کو بہت بڑا جھٹکا میچ کے دوران بھگدڑ مچ گئی،،گولیاں بھی چل گئیں۔۔شعیب ملک بارے انتہائی تشویشناک خبر

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے تھرڈ ایڈیشن کا حصہ بننے والی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں بد نظمی ، بھگڈر مچنے اور فائرنگ کے واقعے کی افسوسناک خبر آگئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز ملتان کے کرکٹ سٹیڈیم میں اپنا نمائشی میچ دیکھ رہی تھی کہ اس دوران انضمام الحق انکلوژر میں شدید بد انتظامی کے باعث بھگدڑ مچ گئی ۔ تماشائیوں کے ایک بڑے ہجوم نےگھبرا کر بھاگنا شروع کر دیا ۔ جس کے نتیجے میں کئی لوگ گر کر زخمی ہو گئے ۔انتظامیہ بجائے کہ معاملات کو آرام سے سلجھاتی پولیس کی ہوائی فائرنگ کرادی گئی جس کے نتیجے میں مزید کھلبلی اور افراتفری مچ گئی۔ اس دوران قومی کرکٹر شعیب ملک بھی گر گئے جس کے نتیجے میں ان کے گھٹنے میں شدید چوٹ آئی۔ ادھر تقسیم انعامات کےلئے وسیم اکرم کو بلایا گیا جس پر انھوںنے بھی آنے سے انکار کر دیا۔ نمائشی میچ میں بدانتظامی کے باعث ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

FOLLOW US