Saturday July 27, 2024

پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی اچانک پاکستان آمد،یہاں کیاکرنیوالے ہیں ؟جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

کراچی (ویب ڈیسک )پشاور زلمی کے کپتان اور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی ایک اشتہار میں کام کرنے کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئے ۔شارع فیصل سے گزرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک فوٹیج اپ لوڈ کی تھی جسے انہوں نے چند لمحوں بعد وہاں سے ہٹا بھی دیا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنانے والے کپتان

ڈیرنسیمی ماضی میں پاکستان میں کرکٹ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے یہاں گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلا تھاجس میںپشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایونٹ کا ٹائٹل جتوانے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔اس کے علاوہ وہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر اس ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

FOLLOW US