Saturday April 27, 2024

پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور اس وقت پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے اس وقت 35 اوورز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے ہیں، پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20 رنز بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے۔

امام الحق کو 36 رنز پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا، جب کہ بابر اعظم کو 50 رنز پر سراج نے ہی آؤٹ کیا۔ سعود شکیل بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ 171 کے مجموعے پر شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے

FOLLOW US