Saturday January 18, 2025

ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی

احمد آباد : ورلڈکپ کے 12ویں میچ میں پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے اس وقت 8 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے ہیں۔ عبداللّٰہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کے اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ رات میں اوس کے امکانات ہیں اس لیے پہلے بالنگ کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے

پلئینگ الیون میں ایشان کشن کی جگہ شبمن گِل کی واپسی ہوئی ہے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں تاہم فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے، کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارت ہوم گراؤنڈ پر شکست دیں۔

FOLLOW US