حیدرآباد : بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے، پاکستان نے آج تک بھارت میں 3 ورلڈکپ میچز کھیلے، 2 میں شکست اور صرف 1 میچ میں فتح حاصل ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دیدی ۔ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب پاکستانی ٹیم بھارت میں ایک روزہ میچز کے ورلڈکپ کا کوئی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
بھارت میں پاکستان کو کرکٹ ورلڈکپ کا پہلا میچ جتوانے کا اعزاز بابر اعظم نے اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل پاکستان نے 1996 کے ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ کا کوئی میچ کھیلا تھا، جہاں کوارٹر فائنل میں پاکستان کو عامر سہیل کی قیادت میں بھارت کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ 2011 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شاہد آفریدی کی قیادت میں بھارت کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی۔