Sunday January 19, 2025

ورلڈکپ میں بھارت کو بڑا دھچکہ، ان فارم بیٹر کو ڈینگی ہو گیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے لیکن بھارت نے اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ نمبر ٹو بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

FOLLOW US