Sunday January 19, 2025

نیدرلینڈز کو شکست دیکر پاکستان کا ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز

آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔ پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا، جہاں نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم49 اوورز میں 286 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

FOLLOW US