Thursday November 21, 2024

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں خالی کرسیوں نے دنیائے کرکٹ میں بھارت کا تماشا بنا دیا

احمد آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کا منہ چڑھانے لگیں۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سٹیڈیم خالی ہے، فری ٹکٹس بانٹنے کے باوجود عوام سٹیڈیم نہیں آئے۔کرکٹ فینز اور سابق کرکٹرز نے بی سی سی آئی پر شدید تنقید کی ہے۔میچز سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

انگلینڈ ویمن کرکٹر ڈینیل وائٹ نے کہا کہ کراؤڈ کہاں ہے؟ سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے صورت حال دیکھ کر سٹیڈیم میں مفت انٹری کا مطالبہ کر دیا۔وریندر سہواگ نے کہا کہ اُمید ہے کہ دفتری اوقات کے بعد فینز سٹیڈیم کا رخ کریں گے،بھارتی ٹیم کے میچ کے علاوہ میچز کے لیے اسکول اور کالج کے بچوں کو سٹیڈیم میں داخلہ مفت کیا جائے۔ شائقینِ کرکٹ کے سٹیڈیم نہ آنے کے بعد بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ نے فینز کو نئی پیشکش کر دی۔شائقینِ کرکٹ کو سٹیڈیم میں میچز کی جانب مبذول کرانے کے لیے مفت منرل واٹر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جے شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران سٹیڈیم میں شائقین کو منرل واٹر اور پیکنگ میں دستیاب پانی مفت دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہائیڈریٹڈ رہیں اور گیمز انجوائے کریں، آئیں اور ورلڈ کپ کےدوران نہ بھلائے جانے والے لمحات یادگار بنائیں۔

FOLLOW US